تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

کراچی میں فوج بلانا سندھ حکومت اور عوام پر منحصر ہے،وزیراعظم

جنگ نیوز -


ملتان…وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات مختلف ہیں ، کراچی میں فوج کو بلانا سندھ حکومت اور عوام پر منحصر ہو گا یہ بات انہوں نے ملتان کے سرکٹ ہاوس میں جمخانہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اور عوامی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے ، کراچی میں امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کو شش کر رہے ہیں اس معاملہ پرگول میز کانفرنس سیاسی مینڈیٹ کے مطابق ہو گی ، کراچی اور بلوچستان کے حالات کا موازنہ درست نہیں۔ کراچی اور بلوچستان کے حالات مختلف ہیں جہاں تک کراچی میں فوج کو بلانے کی بات ہے تو یہ سندھ حکومت اور عوام پر منحصر ہو گا۔ سرائیکی صوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے پر مشاورت جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے پر نئے صوبے کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ریلوے کے نظام کے بری حالت اور اس بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ غلام احمد بلور ہمارے اچھے وزیر ہیں ، ریلویز کی تباہی ہم سے بہت پہلے شروع ہو چکی تھی۔ سیلاب زدگان کو دوسری قسط نہ ملنے پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وطن کارڈ کی پہلی قسط تمام صوبوں نے مل کر دی دی تھی لیکن اب تمام صوبے باقی رقم دینے سے انکار کر چکے۔ لیکن وفاقی حکومت سیلاب زدگان کو باقی قسط دے گی۔اس سے پہلے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان جمخانہ کا سنگ بنیاد رکھا جو شہر سے سولہ کلو میٹر دور شجاع آباد روڈ پر بنے گا اور اس پر ، ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.