5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:15
انتہائی مہارت سے دو گاڑیاں کے درمیان گاڑی پارک کا منفرد مظاہرہ
جنگ نیوز -
برلن…این جی ٹی…کچھ لوگ جہاں پارکنگ کرنے میں اناڑی پن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں کچھ لوگ اس کام میں ایسی مہارت دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔یہ وڈیو بھی ایک ایسے ہی نوجوان رونی کی ہے جس نے انتہائی مہارت سے دوگاڑیوں کے درمیان موجود چھوٹی سے جگہ میں پارکنگ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔اس نوجوان نے جرمنی کے ایک ٹی وی شو کے دوران یہ کارنامہ دکھاتے ہوئے صرف26انچ کے برابرایریا میں عام سائز کی گاڑی خوبصورتی سے پارک کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔