5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38
لیبیا:نیٹو کی فضائی کارروائی میں قذافی کے بیٹے سمیت33افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بن غازی… لیبیا میں نیٹو کے حملے سے معمر قذافی کے بیٹے سمیت 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ لیبیا میں باغیوں نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ روز زلیتنمیں نیٹو کے فضائی حملے میں تنتیس افراد ہلاک ہوئے۔ انقلابی فورسز کے ترجمان Zawawi نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ ہلاک افراد میں سے ایک معمر قذافی کا بیٹا اور باقی فوجی تھے۔ نیٹو حکام کا حملوں کے بارے میں کہناہے کہ وہ معمر قذافی اور ان کے ساتھیوں کے لیے مخصوص جگہوں پر حملے کرتے ہیں، ادھرلیبیا حکومت کاکہنا ہے کہ نیٹو حملوں میں شہریوں کا نقصان ہوتاہے۔