تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28

الطاف حسین کے بیان کیخلاف اندرون سندھ میں شٹرڈاؤن

آج نیوز - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف ٹھٹھہ، سجاول، دڑو، میرپور بٹھورو اور جاتی سمیت ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہے۔ تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ سجاول میں قومی شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کئے گئے۔ اور رکاوٹیں ڈال کر شاہراہ بند کی دی گئی جس کے باعث ٹھٹھہ، بدین، کراچی، حیدرآباد جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ ضلع بدین سمیت ٹنڈو باگو، ماتلی، گولاڑچی، تلہار، ٹنڈو غلام علی، نندو کھوسکی، کڑیو گھنور او ر دیگر شہروں میں مکمل شٹرڈاون ہے۔ بدین میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.