5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 285 میگاواٹ ہو گیا
آج نیوز - موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو سو پچاسی میگاواٹ ہو گیا، شہروں میں تین سے چھ اور دیہی علاقوں میں چھ سے نو گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو تین میگاواٹ جبکہ پیداوار چودہ ہزار دو سو اٹھارہ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے پانچ ہزار نو سو اکتالیس، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو سترہ میگاواٹ، آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو چوبیس میگاواٹ اور رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو چھتیس میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سات سو ستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔