تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56

جان ابراہم نے ’فورس‘ کی شوٹنگ میں 150کلو وزنی بائیک خود اٹھا لی

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی ووڈ ہیرو جان ابراہم کے ہیوی بائیکس کے جنون سے کون واقف نہیں،تاہم ان کا جنون اس حد تک پہنچا ہوا ہے کہ وہ اپنی فلم میں ہیوی بائیک اٹھانے کا اسٹنٹ خود کروانے کی ضد کریں یہ شاید کسی کو نہیں معلوم ہوگا۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے حال ہی میں فلمساز وپل شاہ کی فلم"فورس"کے سیٹ پر جہاں جان کو ایک ہیوی بائیک اٹھا کر ہوا میں اچھالنے کا سین عکسبند کروانا تھا۔ہدایتکار نشی کانت کمات سے اس ایکشن سین کے بار میں سننا تھا کہ جان نے کیبل استعمال کیے بغیریہ سین خود کروانے کی ٹھان لی۔ ہدایتکار و فلمسازکے بہت سمجھانے کے باوجود بھی جان ابراہم اپنی اس ضد سے پیچھے نہ ہٹے اور انتہائی مہارت سے 150کلوگرام وزنی ہیوی بائیک خود ہی اُٹھا کرسین کی شوٹنگ مکمل کروادی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.