تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:45

ہیری آئی سی سی کے آزادانہ گورننس ریویو کے چیئرمین مقرر

آج نیوز - انگلینڈ اینڈ ویلز کے سابق چیف جسٹس لارڈ ہیری آئی سی سی کے آزادانہ گورننس ریویو کے چئیرمین مقرر ہوگئے۔ انڈیپینڈینٹ گورننس ریویو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا نفاذ رواں سال سے ہوگا۔ گورننس ریویو آئی سی سی کی قانون سازی، اخلاقیات، مبرشپ کے طریقہ کار ، صدر کی نامزدگی اور الیکشن کے طریقہ کار پر غور کرکے ان کی بہتری کے لئے کام کرے گی۔ لارڈ ہیری دو ہزار پانچ میں انگلینڈ اینڈ ویلز کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ہارون لورگٹ کا کہنا ہے کہ ہیری تجربہ کار شخص ہیں ان کی موجودگی سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.