5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:36
کراچی میں امن کے قیام تک ایکشن ہوتارہے گا، رحمن ملک
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کےلیے لگاتار ایکشن ہوتارہے گا . کراچی میں نیشنل کرائسز منیجمنٹ سیل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے انھوں نےکہاکہ کراچی میں امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ گرفتارشرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، شرپسندوں سے مفید معلومات حاصل ہورہی ہیں ۔ انھوں نے شرپسندوں کے خلاف معلومات دینے والوں کا بھی شکریہ اداکیا ۔