تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:30

گریم سوان بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ

آج نیوز - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر گریم سوان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ گریم سوان بھارت کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم ایکسرے رپورٹ کے مطابق آف اسپنر کی ہڈی میں کوئی فریکچر نہیں ہے۔ سوان کا کہنا ہے کہ انہیں ہاتھ میں تکلیف نہیں ہے اور وہ تیسرے ٹیسٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ دس اگست سے برمنگھم میں کھیلا ھائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.