تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:29

لیگ میسن کلاسک ٹینس: اعصام اور بھوپننا کو شکست

آج نیوز - پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی کو لیگ میسن کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ کے میچ میں بحرین کے مارک نوولز اور بیلجئیم کے زیویر مالیسے کی جوڑی نے پاک بھارت جوڑی کو تین سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ فاتح جوڑی نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں اعصام اور بھوپننا نے کم بیک کیا اور چھ سات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں مارک نوولز اور زیویر نے شاندار کھیل پیش کیا اور دس تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.