تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:13

مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 4 روز جاری رہنے کی پیش گوئی

آج نیوز - محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید چار روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ،، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دِیر میں بتیس ملی میٹر، لاہور میں اٹھائیس ، کوٹلی پچیس، مری چوبیس، مالم جبہ، کاکول تئیس، کامرہ انیس، پشاور اٹھارہ، راولپنڈی چودہ، جوہر آباد بارہ، گڑھی دوپٹہ نو اور اسلام آباد میں آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.