تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:59

پنجاب کی دو نہریں بند کرنے کے حوالے سے سندھ کی درخواست مسترد

آج نیوز - ارسا نے صوبہ پنجاب کی دو نہریں بند کرنے کے حوالے سے سندھ کی درخواست مسترد کر دی،چیئرمین ارسا کہتے ہیں کہ آبی وسائل پر تمام صوبوں کا یکساں حق ہے۔ صوبہ سندھ نے پنجاب کو چشمہ جہلم اور تونسہ پنجند لنک کنال سے پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ارسا نے درخواست مسترد کر دی ہے۔ ارسا کے مطابق چشمہ جہلم لنک کنال سے پنجاب کو پانی کی فراہمی چار ہزار کیوسک جبکہ تونسہ پنجند لسندھ کی نک کنال سے تین ہزار کیوسک بڑھا دی گئی ہے۔ چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی کا کہنا ہے کہ ارسا نے صوبہ سندھ کے خط پر جواب ارسال کر دیا ہے، صوبہ سندھ کو اس کے حصے سے تین فیصد زائد پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو اس کے حصے کے مطابق پانی دیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.