تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56

سلمان ، کترینہ کے آئٹم سونگ’آیا رے آیا باڈی گارڈ ‘ کی تصاویر ریلیز

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹا رسلمان خان اور کترینہ کیف نے حال ہی میں فلم با ڈی گارڈ کیلئے ایک ساتھ آئٹم سونگ شوٹ کر وایا ہے جس کی تصاویر کو ان کے مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ "آیا رے آیا باڈی گارڈ "نامی اس آئٹم سونگ میں سلمان اپنے حقیقی زندگی کے باڈی گارڈ شیرا اور کترینہ کے ساتھ ڈانس کر تے نظر آ رہے ہیں۔ شیلا کی جوانی جیسے سپر ہٹ آئٹم سونگ کے بعد مداحوں کو کترینہ کیف کے اس نئے آئٹم نمبر کا بے چینی سے انتظار ہے جس میں مسلسل ہٹ فلمیں دینے والے اداکار اور ان کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔واضح رہے کہ31اگست کو عام نمائش کیلئے پیش کی جانے والی اس فلم میں سلمان خان ایک با ڈی گارڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہے جبکہ کترینہ کیف نے صرف اس فلم میں آئٹم گرل کے طور پر شرکت کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.