5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56
کراچی اسٹاک ایکس چینج 471پوائنٹس کی کمی کے بعد 11375پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر شدید مندی رہی اور انڈیکس چودہ ہفتوں کی کم ترین سطح پرآگیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو شدید مندی رہی اور عالمی اسٹاک مارکیٹس میں جاری گراوٹ کے اثرات نے مقامی اسٹاکس مارکیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دیکھتے دیکھتے انڈیکس پانچ سو سیز ائد پوائنٹس کی حد تک گرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 471 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار375 پوائنٹس پر بند ہوا جو چودہ ہفتوں کے بعد انڈیکس کی کم ترین سطح ہے۔ نو سے زائد کمپنیوں کے شئیرز ایسے تھے جو اپنی ایک دن کی انتہائی کم قیمت پر بند ہوئے۔ آج کاروباری حجم گیارہ کروڑ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شئیر میں ہواجس کی قیمت ایک روپے کمی کے بعددس روپے 69 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 459 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار769 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ ہفتے سپورٹ دیکھی جاسکتی ہے۔