تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56

سانحہ لیاری،10لاشیں برآمد، عمارت کے مالک گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں گذشتہ روز رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد10 ہوگئی ہے۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسیکو آپریشن جاری ہے عمارت کے تین مالکان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں پانچ منزلہ خستہ حال عمارت گذشتہ روز دن گیارہ بجے گری تھی۔ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے عمارت کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لئے آرمی کی انجینئرنگ کور بھی کام کررہی ہے۔۔ موسیٰ لین کی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ملبہ سے ابتک دس لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ عمارت گرنے سے بے گھر ہونے والے افراد شاہ لطیف بھٹائی ہال میں لگائے گئے امدادی کیمپ ، علاقے کی مسجد کے علاوہ پڑوسیوں اور، رشتے داروں کے ہاں مقیم ہیں۔ مخیر حضرات کی جانب سے متاثرین اور رضا کاروں کے لئے سحری کا انتظام کیا گیا جبکہ امدادی کاموں کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتطامات بھی کئے گئے ہیں۔ متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتیہوئے کہا کہ امدادی کاموں میں سست روی کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ جمال مصطفیٰ قاضی کا کہنا ہے کہ امدادی کام سست روی سے نہیں احتیاط سے ہورہا ہے جبکہ عمارت کے تین مالکان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واقع کا مقدمہ درج کرارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.