تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56

گرفتار شرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ ہے،رحمن ملک

جنگ نیوز -


کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گرفتار شرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ ہے۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کی قیادت میں علماء کے وفد نے کرائسز مینجمنٹ سیل میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان بھی شریک تھے ملاقات میں امن وامان پر بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن وامان کے قیام علماء کا کردار اہم ہے ، رحمان ملک نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ ہے ، گرفتار افراد سے مفید معلومات ملی ہیں، قیام امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں ، امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، منظور وسان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امن کے لئے باتیں کم اور ایکشن زیادہ ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.