5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56
جاپان میں پالتو جانورکے طور پر پینگوئنز پالنے کا رجحان
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں پالتو جانور کے روپ میں پینگوئنز پالنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور اسکی بہترین مثال ہے10سالہ کنگ پینگوئن لالا جو ایک جاپانی خاندان کے گھر میں عیش و آرام کی زندگی گزار رہا ہے۔لالا نامی یہ پینگوئن نیشی موٹو خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہے جہاں اسے ایک گھر کے فرد کی حیثیت سے مکمل ائیر کنڈیشنڈ آرام دہ کمرے میں رکھا گیا ہے۔ گھرکے لوگوں سے مانوس یہ پینگوئن نہ صرف پورے گھر میں گھومتا پھرتا نظر آتا ہے بلکہ گھر سے باہر نکل کرکے اپنے لیے Machlio kiشاپنگ بھی کرتا ہے۔