5 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:56
جاپان میں لالٹین کا روایتی میلہ،سیکڑوں افراد کی شرکت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے شہر اکیتامیں ہونے والے لال ٹینوں کے روایتی اور منفرد فیسٹیول نے ہر جانب رنگ و روشنی بکھیردئیے۔ جاپان کے شمالی شہر اکیتا میں سجنے والے روایتی میلے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس میلے کا مقصدبھرپور فصل کے لئے دعا کرانابھی تھا۔تاہم سب لوگوں کی توجہ موسیقی کی دھنوں پر کرتب دکھانے والوں پر رہیں۔ان لوگوں نیدرجنوں روشن لال ٹینوں سے سجے بانس کبھی ماتھے پر ٹکا لئے۔تو کبھی انہیں کاندھے پر اٹھاکر داد وصول کی۔میلے میں سب سے لمبا بانس بارہ میٹر اور پچاس کلو وزنی تھا۔