5 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51
دیر:خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش، دو بچے انتقال کرگئے
جنگ نیوز -
دیر...لوئر دیر کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی جن میں چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔بچوں کی پیدائش کی بعد دو لڑکے جاں بحق ہوگئے ہیں اور دو لڑکے اور ایک لڑکی سمیت زچہ صحت یاب ہیں۔چار روز قبل لوئر دیر کے نواحی علاقہ تا لاش کی رہائشی کو نجی اسپتال لایا گیا،جہاں بیک وقت چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی،جن میں سے دو بیٹوں کا انتقال ہوگیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی موت وزن اور آکسیجن کی کمی کی باعث ہوئی۔بچوں کے والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔خاندان کے افراد نے بچوں کی بیک وقت پیدایش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کو جو منظور تھا اس پر ہم راضی ہیں۔