5 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51
الطاف حسین کے بیان کے ردعمل میں سندھ میں جزوی ہڑتال
جنگ نیوز -
حیدرآباد...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان کے ردعمل میں سندھ کے بعض شہروں میں جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ،حیدرباد میں مشتعل افرادنے مظاہرہ کیا اورٹائر جلائے۔سپر ہائی وے پر ٹریفک اند رون ملک جانے والی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے ردعمل میں عوامی تحریک کی اپیل پر سندھ کے بعض شہروں میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ جمعہ کو ہفتہ وارتعطیل کیباعث بیشتر کاروباری مراکز پہلے ہی بند ہیں۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں دکانیں اوربازار آج صبح سے ہی بندہیں، مختلف مقامات پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیااورٹائر جلائے۔سپر ہائی وے پر اندرون ملک جانے والا ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔نوابشاہ میں ٹریفک معمول کے مطا بق اورجمعے کے دن کھلنے والے بازار کھلے ہیں ،ٹھٹھہ میں شٹرڈاوٴن ہے،سندھیانی تحریک کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی،لاڑکانہ میں جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے، مرکزی تجارتی مراکز ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بند ہیں۔سکھر اور میرپورخاص میں ہڑتال نہیں کی جارہی جبکہ خیرپور میں جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے،دادومیں پریس کلب کے سامنے عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، نوشہروفیرو ز ،مورو،کنڈیارو ،مٹھی اور نوکوٹ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔