5 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:24
کراچی:نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔شہر کے تمام چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ مسجدانتظامیہ اور اسکاوٴٹس نے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔مسجدوں اورامام بارگاہوں میں آنیوالے نمازیوں کی ا سکینر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے تلاشی لی گئی۔ مسجد اور امام بارگاہوں کی اطراف کے علاقوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔