5 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:24
لیگ میسن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاک بھارت جوڑی کو شکست
جنگ نیوز -
واشنگٹن...پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا لیگ میسن ٹینس کلاسک ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا بہامس کے مارک نوئلز اور یلجئم کے زیویر میلیسے سے ہوگا،اعصام اور روہن نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن سات چھ سے پہلا سیٹ ہار گئے، دوسرے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی نے چھ سات سے کامیابی تو حاصل کی لیکن حریف جوڑی نے تیسرے سیٹ میں اعصام اور روہن کو مکمل آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے دس تین سے کامیابی حاصل کیاور پاک بھارت جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔