5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:31
دلچسپ کار سرکٹ لاس اینجلس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
لاسینجلس…این جی ٹی...امریکی آرٹسٹ کرس برڈن کا تیار کردہ میٹرو پولیس شہر کا دلچسپ کار سرکٹ ماڈل لاکھوں ڈالر میں خریدے جانے کے بعدلاس اینجلس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔میٹرو پولیسII نامی یہ ماڈل10فٹ اونچااور28فٹ چوڑا ہے جس پر 13کھلونا ٹریک اور18سڑکوں پر مشتمل گاڑیوں کا دیوہیکل سرکٹ بنایا گیا ہے۔1ہزار 1سو گاڑیوں پر مشتمل اس پیچیدہ لیکن دلچسپ کا ر سرکٹ ماڈل کو ایک نامعلوم خریدار نے لاکھوں ڈالر میں خرید کر لاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آف آرٹ میں عام نمائش کے لیے رکھوادیا ہے۔