5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43
اسلام آباد: پمزمیں ڈاکٹروں نے مریضوں کوآپریشن تھیٹر سے نکال دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ڈاکٹرزنے آپریشن تھیٹرمیں لیٹے منتظرمریضوں کوباہرنکال کردروازے بندکرادیئے۔ پمز کے چند پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز نے تمام اوپی ڈیز بند کرادیں اور سینئرڈاکٹرز کو بھی کام کرنے سے روک دیا جس کے باعث مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔پمزانتظامیہ کاکہناہے کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزاسپتال کے باقاعدہ ملازم نہیں ، اس لئے ان کے مطالبات ناجائز ہیں۔ دوسری جانب پمز کے پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسوں اور نان میڈیکل ملازمین نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف ریلی نکالی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔