تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43

لاہور:انٹری ٹیسٹ اسکینڈل،گرفتارملزموں کو جیل بھجوادیاگیا

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کی مقامی عدالت نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر آوٴٹ کرنے کے الزام میں گرفتار آٹھ ملزموں کوجیل بھجوا دیا۔انٹری ٹیسٹ اسکینڈل کے ملزموں کو آج ضلع کچہری میں مجسٹریٹ نور محمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزموں کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے کیونکہ ان سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ ملزموں کو جیل بھجوا دیا جائے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو کیمپ جیل بھجوا دیا۔ چودہ روز بعد ملزموں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.