5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43
وی آئی پی فیڈرز کا بوجھ عوام پر ڈالنا پڑے گا،بجلی حکام
جنگ نیوز -
کراچی...ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے اور سحری اور افطاری کے وقت بھی بجلی بند رکھی جا رہی ہے،دوسری طرف وزارت پانی اور بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار کے سیکڑوں فیڈر، وی وی آئی پیز اسٹیٹس پر ہیں، ان کا بوجھ مجبوراً عوام پر ڈالنا پڑے گا اور لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن نہیں رہے گی ۔وزارت پانی بجلی کے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے دعوے ایک بار پھر غلط ثابت ہوئے اور ملک بھر میں یکم رمضان سے ہی لوڈشیڈنگ دورانیہ، بدستور 12 سے 20 گھنٹے برقرار ہے، سحری اور افطاری کے وقت بھی لوڈشیڈنگ سے لوگ سخت پریشان ہیں،پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس کی فراہمی ممکن نہ ہونے سے پیداوار 14218 میگاواٹ رہ گئی جبکہ ڈیمانڈ18503 میگاواٹ ہونے سے شارٹ فال 4300 میگاواٹ تک چلا گیا ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وی وی آئی پیز فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کی جائے ، عام آدمی 12 سے20 گھنٹے بجلی کے بغیر رہ سکتا ہے تو حکمرانوں کو بھی چند گھنٹے لوڈشیڈنگ براداشت کر لینی چاہیے۔،پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل ملنے سے بہتری آ سکتی ہے،موجودہ حالات میں کچھ نہیں کیا جا سکتا،