تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43

پشاور:ایل آر ایچ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کے تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ ڈبگری کا رہائشی نصرت شاہ تیمارداری کے لئے اسپتال آیا ہواتھا۔ تاہم ایڈمنسٹریشن بلاک کے قریب اقبال ،ارشاد اور شمشاد نے اس پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے نصرت شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نصرت شاہ کے قتل کا مقدمہ کابلی پولیس اسٹیشن میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.