تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:16

ن لیگ کا انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کا اصولی فیصلہ

جنگ نیوز -


لاہور...مسلم لیگ ن نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم لسانی اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کی مخالفت کی جائیگی۔ن لیگ کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے گزشتہ پانچ روز میں تین اجلاس کئے جن کی سفارشات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں نواز شریف کو منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی نے رائے دی ہے کہ لسانی اور نسلی تشکیل سے صوبوں کے درمیان کشیدگی پھیل سکتی ہے اس لیے صوبوں کی تقسیم کاجامع پیکیج پیش کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے پنجاب کی تقسیم کی قرار داد پیش کرنے کیلئے 11 اگست کو اجلاس بلا رکھا ہے جبکہ ایوان صدر اور وزیر اعظم بھی سرائیکی صوبے کی تشکیل کیلئے 14 اگست کے لگ بھگ اعلان کا عندیہ دے چکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.