5 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1
ضلع لسبیلہ کے تھانوں میں کراچی سے چھینی گئی گاڑیاں لاوارث
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی سے چوری یا چھینی گئی گاڑیاں کس طرح بلوچستان میں سفر کرتی ہیں ۔کراچی سے ہر روز ہزاروں گاڑیاں حب تک کا سفر کرتی ہیں ان میں کراچی سے چوری یاچھینی گئی درجنوں گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں جو پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکتی اپنے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہیں چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے کچے کے راستے سے لسبیلہ ، تربت ، گوادر ، پنجگور اور پھر ایران کی سرحد تک پہنچایاجاتاہے۔جو نکل گئیں سونکل گئیں لیکن بعض گاڑیاں پکڑی بھی جاتی ہیں جو سینکڑوں کی تعداد میں لسبیلہ کے مختلف تھانوں حب، ساکران، وندر، اوتھل اور بیلہ میں اپنے مالکان کی منتظر ہیں۔ان میں نئے ماڈلز کی کاریں ،جیپ،منی ٹرک اورایک بڑی تعداد موٹرسائیکلیوں کی بھی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق لسبیلہ کے تھانوں میں 150 سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کھڑی ہیں جن کی اطلاعات کراچی کئی بار دے چکے ہیں لیکن انہیں لینے کوئی وارث نہیں آتا۔