5 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:1
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی...ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس سے مقامی ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1348 روپے جبکہ درآمدی ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1487 روپے ہو گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نو روپے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 108 جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 432 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ایل پی جی کی قیمت 114 روپے جبکہ درآمدی ایل پی جی کی قیمت 126 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔