تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:4

ریلوے کی بحالی کیلئے10ارب روپے کے پیکج کی منظوری

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز کو خسارے سے نکالنے کے لیے 10 ارب ، 20کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی بحالی کمیٹی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹرینوں کی تاخیر کا سلسلہ عید سے پہلے ختم کیا جائے۔وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے بحالی نو کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور اور وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کی بحالی کے لیے 10 ارب 20 کروڑ روپے رقم دی جائے گی۔ چھ ارب، 10 کروڑ روپے بنکوں کے کنسورشیم سے حاصل کیے جائیں گے ، اس رقم کو انجنوں کی مرمت اور خریداری پر خرچ کیا جائے گا جبکہ 4 ارب ، 10 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ سے جاری کیے جائیں گے جس سے ٹریکس کی مرمت اور ایندھن خریداجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.