5 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:43
لاہور:درزی کا مشیر کیخلاف دوکروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ
آج نیوز - گورنر پنجاب کے سینئر مشیر زاہد بشیر اور اسکی اہلیہ کے خلاف دررزی نے عدالت میں مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی ہے۔درخواست ڈیفنس کے رہائشی ٹیلرماسٹر شہزاد رمضان نے دائر کی ہے جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے سینئرایڈوائزر زاہد بشیر اور اسکی بیوی نے ان کے گھر اور دکان پر آکر چند افراد کے ہمراہ دھمکی دی ،خط اور بذریعہ ٹیلی فون میسج بھی اسے ڈرایا جا رہا ہے۔ شہزاد رمضان کے وکیل وقار اے شیخ نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے سپریم کورٹ تک جائیں گے۔شہزاد رمضان نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زاہد بشیر ان کی دکان پر آکر نہ صرف زبردستی پچیس سوٹ لے گیا بلکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتارہا۔شہزاد رمضان کے وکیل کا کہناہے کہ زاہد بشیر اور اسکی اہلیہ کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا ہے جبکہ گورنر کے مشیر زاہد بشیر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عدالت میں حقیقت ثابت ہو جائیگی۔