تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:4

قیام امن کی مخلصانہ کوششوں پر بھر پور تعاون کریں گے،الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں مستقل اورپائیدارامن کے قیام کیلئے حکومت جوبھی مخلصانہ کوشش کرے گی ایم کیوایم اس میں بھرپورتعاون کرے گی۔لندن سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ ملکی مفادکوترجیح دی ہے اوراسے آج بھی ملک وقوم کااجتماعی مفادسب سے عزیزہے،انہوں نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، گیس کے بحران اور عوام کو درپیش دیگر مسائل پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو درپیش مشکلات قابل تشویش ہیں ، عوام کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.