5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:15
آئی ایم ایف کی خاتون سربراہ کو عدالتی چارہ جوئی کا سامنا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف کی پہلی خاتون سربراہ کرسٹین لی گارڈ کو بطور فرنچ وزیر خزانہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر عدالتی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ لگتا ہے کہ اپنے سربراہوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کو درپیش مسائل اس کی جان نہیں چھوڑ رہے۔ جنسی اسکینڈل پر آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومینک اسٹراس کاہن کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے والی کرسٹین لی گارڈ کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر فرانس میں عدالتی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ استغاثہ کے مطابق کرسٹین لی گارڈ نے ایک نجی سودے میں بینک پر سرمایہ کاری کے لئے دباوٴ ڈالا تھا جس کا مقصد فرانس کے صدرنکولس سرکوزی کی الیکشن جیتنے میں معاونت کرنے والے کو فائدہ پہنچانا تھا۔