5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:15
پوٹھوہار ریجن اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنزدوسرے دن بھی بند
جنگ نیوز -
اٹک …اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے دن بھی بندہیں،جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظارمیں بس اسٹاپوں پرلوگوں کارش رہا۔لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت پوٹھوہار ریجن میں جہلم سے اٹک تک سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا آج دوسرا روز ہے اور یہ کل شام کو کھلولے جا ئیں گے۔سی این جی کی بندش کی وجہ سے آج صبح بس اسٹاپ پر پبلک ٹرانسپورٹ پر دفاتر جانے اور سفر کرنیوالے افراد کا رش لگا رہا۔