تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:26

بھارت سائڈ میچ میں آج نارتھپٹن کاؤنٹی سے مد مقابل

جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم آج نارتھمپٹن کاونٹی سے دو روزہ سائڈ میچ میں مد مقابل ہوگی۔بھارتی ٹیم میں ویریندر سہواگ کی واپسی کا امکان ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آج بہتر کارکردگی کا عزم لئے نارتھمپٹن کے خلاف میدان میں اترے گی۔ زخمی شیر کی مانند بھارتی ٹیم میں اوپننگ بیٹسمین ویریندر سہواگ کی واپسی کا امکان ہے۔ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ ا نجری کی وجہ سے پہلے ہی دس اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.