5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:26
پورٹ قاسم ،کسٹم اہلکاروں کی ہڑتال،سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اور پورٹ قاسم پر کسٹم اہل کاروں کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔یہ بات کسٹم اپریزمنٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدر مختار شیخ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہڑتال ایف آئی اے کی جانب سے کسٹم اہل کاروں کی حراست کے خلاف کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر کی جا رہی ہے جس کے باعث اپریزمنٹ اور پیکس سے کنٹینرز کی کلیئرنس کا کام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلیئرنگ ایجنٹ کی جعل سازی کا الزام کسٹم اہل کاروں پر تھوپ دیا گیا۔ایف بی آر کو اعتماد میں لیے بغیر کسی اہل کار کو حراست میں لیا جانا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کل بھی جاری رہے گی۔کسٹم زرائع کے مطابق پیکس اور پورٹ قاسم سے روزانہ تقریباً دو ہزار کنٹینرز کلیئر ہوتے ہیں۔