تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:53

وزیراعلیٰ ہاؤس میں افظار،پی پی اور ایم کیو ایم میں پھر دوستی کی پینگیں

جنگ نیوز -


کراچی … وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عید تک ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہوگی اور نماز عید دونوں جماعتوں کے وزرا ساتھ پڑھیں گے۔آغا سراج درانی نے یہ بات و زیراعلیٰ سندھ کے افطار عشائیہ کے دوران میڈیا سے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اور اسی برکت کے باعث یہاں سب جمع ہوئے ہیں اور صدرآصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی پرعمل کیا جا رہا ہے اوریہ بات ایم کیو ایم سے پوچھی جائے کہ وہ حکومت میں کب واپس آئیگی۔اس موقع پر وزیر بلدیات آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں اور عید پر گلے ملیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون نے تصدیق کی کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور متحدہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے اور متحدہ قومی موومنٹ بھی مفاہمت چاہتی ہے۔تاہم رضاہارون نے کہا کہ گورنر کی صدر سے ملاقات ہورہی ہے اور وہ ملاقات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برنس روڈ پر طوطا فال دیکھتا ہے، دیکھیں فال میں کیانکلتا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے بھی میڈیاسے بات کرنے کی کوشش کی مگر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے انہیں روک دیا۔اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ اس قدر مظلوم ہیں کہ انہیں بات کرنے بھی نہیں دی جارہی۔اور اگر ان کے پاس چھڑی ہوتی تو یہ دیوار گرادیتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.