تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:36

ایل پی جی کی قیمت میں نو روپے فی کلواضافہ

آج نیوز - غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کے نرخوں میں نو روپے فی کلو اضافہ کر دیاگیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق، گھریلو سلنڈر ایک سو آٹھ اور کمرشل سلنڈر چار سو بتیس روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ مقامی ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو چودہ روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر تیرہ سو اڑتھالیس روپے، درآمدی ایل پی جی ایک سو چھبیس روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر چودہ سو ستاسی روپے ہو گیا ہے جبکہ مکس ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو سترہ روپے اور گھریلو سلنڈر تیرہ سو چھہترروپے کا ہو گیاہے۔ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں چھبیس ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ناقص ایل پی جی پالیسی ہے۔ بیشتر ایل پی جی کمپنیاں مقامی ایل پی جی درآمدی نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ اوگرا کا انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.