5 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:20
کے ای ایس سی نے تین سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کردی
آج نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تین سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کردی۔ ترجمان کے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تین سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ بجلی منقطع کئے جانے والے ادارے میں ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ،رائس ایکسپورٹرز کارپوریشن اور سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز،کے ای ایس سی کا ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ رائس ایکسپورٹرز کارپوریشن چونسٹھ لاکھ روپے اور سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔