تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:20

وزارت خزانہ نے ریلوے کیلئے دس ارب روپے جاری کردئیے

آج نیوز - پاکستان ریلوے کو تباہی سے بچانے کیلئے وزارت خزانہ نے دس ارب روپے سے زائد کا پیکیج منظور کرلیا، جس کے تحت ریلوے کو مختلف بینکوں سے چھ ارب روپے قرض دیا جائے گا۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت سرکاری اداروں کی تنظیم نو کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ریلوے کی کارکردگی اور درپیش بحران پر تفصیلی غور کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ ریلوے کو وزارت خزانہ ترقیاتی فنڈ سے چار ارب دس کروڑ روپے فراہم کرے گی اور ریلوے کو بینکوں سے چھ ارب روپے کے قرض کے حصول کیلئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ محکمے کو فوری طور پر بحالی کا پلان وزارت خزانہ میں جمع کرانے اور ایک ماہ میں ریلوے کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیکیج میں ریلوے کو کریڈٹ پر تیل کی فراہمی بھی شامل ہوگی۔ پی ایس او ریلوے کو دو ارب روپے کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.