5 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:53
منگل تک میدانی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مون سون ہواؤں نے بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق منگل کے رو ز تک میدانی علاقوں میں مون سون کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا ڈویژن ، لیہ اور بکھر سمیت بعض میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ ڈی جی خان ، ملتان، فیصل آباد ،بہاول پور ،کوہاٹ ڈویژن ، بنوں ،ہزارہ ، ڈی آئی خان ،پشاور ،ہزارا اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج ہفتے کے روز اسلام آبادکادرجہ حرارت 34، کوئٹہ 39،لاہوراور پشاور کا 35،مظفرآباد35 جبکہ کراچی کادرجہ حرارت 33 اورگلگت بلتستان کادرجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دالبندین46سینٹی گریڈکیساتھ آج ملک کاگرم ترین مقام رہا۔