5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
گورنر سندھ کی صدر سے ملاقات، پی پی ایم کیو ایم تعاون پر گفتگو
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ،دونوں رہ نماوٴں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ کیلئے تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ترجمان ایوان صدرکے مطابق ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر نے گورنر سندھ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔۔