تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:2

وزیراعلیٰ کی افطار پارٹی پر ایم کیو ایم اور پی پی کے رابطے

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں صوبائی وزرا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے شہر میں امن اور دیگر امور پر آپس میں تعاون کرنے کا عندیہ دیا۔



میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہناتھاکہ رنجشیں تو گھروں میں بھی ہوجاتی ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں انہوں نے بتایا کہ پچیس ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ایم کیو کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون کا کہناتھاکہ مثبت کاموں میں حکومت سے تعاون کریں گے ۔ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہاکہ متحدہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنایاجائے گا ہم عید کی نماز بھی اپنے ان بھائیوں کے ساتھ پڑھیں گےبلکہ ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ سینیر صوبائی وزیرذوالفقار مرزانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمضان اور عید کی مبارکباددی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.