تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

کراچی میں فوجی آپریشن سے نقصان ہو گا،منورحسن

جنگ نیوز -


لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا، امن کی بحالی کے لیے محب وطن قوتوں کو سر جوڑ کر مذاکرات کی راہ اختیار کرنا ہو گی۔ منصورہ لاہورمیں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ جولوگ کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ کر رہے ہیں ، وہ حالات مزید بگاڑ کر علیحدگی کی تحریک اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کل تک فوجی مداخلت کی شدید مخالفت کرنے والے آج فوج کو ہی حالات سدھارنے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ حالات کی خرابی کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ تمام پالیسیاں امریکی ڈکٹیشن پر بن رہی ہیں ، پارلیمنٹ کی قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.