تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

ناسا کا خصوصی خلائی جہازمشتری کی جانب روانہ ہوگیا

جنگ نیوز -


کیپ کینیورل…ناسا کا خصوصی خلائی جہازمشتری کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔فلوریڈا کے کیپ کینیورل ائیر فورس اسٹیشن سے ناسا کا خصوصی خلائی جہاز جیونو روانہ ہوا۔اس خلائی جہاز کے ذریعے بغیر انسان کے سیٹلائٹ تجربہ گاہ بھی خلا میں بھیجی گئی ہے۔اس راکٹ نما جہاز کی لمبائی 197 فٹ ہے۔اپنی پرواز کے ایک گھنٹے کے بعدراکٹ کے اوپری حصے سے جیونو علیحدہ ہوجائے گا۔اس مقام پر مشتری کا جیونو سے فاصلہ 1 ہزار 7سو 40 ملین برس ہوگا۔اس پروجیکٹ پر 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کا دورانیہ 5 برس ہوگا۔جیونو ناسا کا پہلا مصنوعی سیارہ ہوگا جومشتری کے بے حد نزدیک آئے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.