تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

پشاور: امن لشکر کے سربراہ کے گھر کے قریب دوراکٹ گرے

جنگ نیوز -
پشاور: امن لشکر کے سربراہ کے گھر کے قریب دوراکٹ گرے

پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم سمت سے امن لشکر کے سربراہ کے گھر کے قریب دوراکٹ گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جوابی کارروائی میں ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔امن لشکر ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم سمت سے شرپسندوں نے دوراکٹ امن لشکر کے سربراہ حاجی عبدالمالک کے گھر پر فائرکئے تاہم دونوں راکٹ گھر کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر سے لگے جس سے ٹرانسفارمر تباہ ہوگئے۔ امن لشکر ترجمان کا کہنا تھا کہ راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں فائرنگ کافی دیرتک جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.