6 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18
امریکا : نامعلوم خطرے کے پیش نظر مسافر طیارے کو خالی کرالیا گیا
جنگ نیوز -
امریکا : نامعلوم خطرے کے پیش نظر مسافر طیارے کو خالی کرالیا گیا
واشنگٹن…امریکا میں نامعلوم خطرے کی وجہ سے یو ایس ائر ویز کے جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔جہاز کی تلاشی لی جارہی ہے ،یو ایس ائرویز کی ترجمان لِز لینڈاوٴ کے مطابق بوئنگ طیارہ گلاسگوسے فلاڈیلفیا پہنچا تھا اور الاسکا روانہ ہونے والا تھا۔ تاہم اس دوران خطرے کی ایک اطلاع پر طیارے سے 157 مسافروں کو اتار لیا گیا اور طیارے کو ٹرمینل سے دور لے جا کر تلاشی لی جارہی ہے۔ ترجمان نے خطرے کی نوعیت نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اطلاع کس ذریعے سے ملی۔