6 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:29
تائیوان میں انوکھا ای پیپر تیار
جنگ نیوز -
تائی پے ... تائیوان میں ایسا ای پیپر تیار کیا گیا ہے جسے ایک مرتبہ نہیں بلکہ 260 مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ای پیپر کو آئی 2 آر کا نام دیا گیا ہے جو تائے وان کے انڈسٹریل ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ای پیپر دکانوں میں لٹکے ہوئے مختلف سائنز signs اور پوسٹرز کی جگہ لے سکتا ہے۔ اسے ایک بار نہیں بلکہ 260 مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پیپر پر چھپے مواد کو محض ایک سوئچ کے ذریعے مٹایا جاسکتا ہے، جس کے بعد یہ دوبارہ قابل استعمال ہوجائے گا۔اس سے نہ صرف رقم کی بچت ہوگی بلکہ کاغذکے کم استعمال سے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی ملے گی۔ آئی 2 آر ای پیپر پر تھرمل پرنٹر کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تھرمل پرنٹر وہی ہے جو فیکس مشینوں میں استعمال کیا جاتاہے۔