تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37

کراچی:سانحہ لیاری، عمارت کے ملبے سے مزید6لاشیں برآمد

جنگ نیوز -


کراچی…لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔عمارت کا پچاس فیصد ملبہ اٹھا لیا گیاہے۔جبکہ اس سے متصل تین عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ لیاری میں گرنے والی عمارت کاامدادی کام تیسرے روز بھی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے رات سے ابتک چھ لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ عمارت کے تین مالکان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کے لیے فی الحال دو عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے متاثرین کی امداد کا اعلان کیا ہے اور اس بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ریسکیو ٹیم میں حصہ لینے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔عمارت کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لئے اب بھی کام جاری ہے۔ ملبے سے متصل تین عمارتوں کو بھی انتظامیہ نے خالی کرا دیا ہے، جبکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایک عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش قرار دے دیا ہے،ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں شدید بد بو پھیل گئی ہے،اور آج عمارت کے ملبے تلے سے نکلنے والی لاشوں کی صورت بھی بگٹری ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.